پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے اپنے بچوں کے سامنے مار کھائی تھی۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں آمنہ ملک نے خصوصی شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اپنی منگنی پر میک اپ کرنے پر والدہ نے ڈانٹا تھا؟
آمنہ ملک نے بتایا کہ منگنی میں میک اپ کرنے پر تو نہیں ڈانٹا لیکن منگنی کے بعد جب بھی میرے سسرال والے بلاتے تھے تو والدہ میک اپ نہیں کرنے دیتی تھیں وہ کہتی تھیں ایسے ہی جاؤ، ڈانٹ کر میک اپ دھلوا دیتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ والدہ سے بچوں کے سامنے مار بھی کھائی ہے، شادی بھی ہوچکی تھی اور اگر کوئی بات ہوجاتی تو والدہ لحاظ نہیں کرتی تھیں، اگر انہیں غصہ آگیا تو پٹائی کردیتی ہیں۔
آمنہ ملک نے بتایا کہ جب والدہ حیات تھیں تو بچے بھی میری شکایت لگادیا کرتے تھے لیکن جب میں بچوں کو مارتی تھی تو انہیں اچھا نہیں لگتا تھا ابھی بھی والد بچوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے اور کہتے ہیں کہ انہیں کچھ مت کہو۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آپ میرے سامنے پستول لے آئیں نہیں ڈروں گی لیکن میرے سامنے کتا لے آئیں گھٹنے ٹیک دوں گی کیونکہ بچپن میں کتے نے مجھ پر حملہ کیا تھا۔