ہماری عوام فارغ ہے ان کے پاس کوئی کام نہیں۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر انعم تنویر کے کھری کھری سنادی

image

"پاکستان کی آدھی عوام تو فارغ ہے. ان کے پاس کرنے کیلیے کوئی کام نہیں ہے۔ لوگ سوشل میڈیا کو غلط کاموں کیلیے استعمال کرتے ہیں. یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی آواز اٹھا سکتے ہیں، چیزیں سیکھ سکتے ہیں اور کاروبار بھی کر سکتے ہیں"

یہ کہنا ہے اداکارہ انعم تنویر کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور سوشل میڈیا صارفین کے رویے پر کڑی تنقید کرڈالی.

انعم تنویر کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ اپنے کام چھوڑ کر سلیبریٹیز کے اکاؤنٹس پر جا کے تنقید کرتے ہیں. صرف موبائل فون اٹھا کر انسٹاگرام پر دیکھتے ہیں کہ کس نے کیا تصویر لگائی ہے اور کس نے کیا پہنا ہے۔ اگر کوئی اسکرٹ پہن لے تو کمنٹ آتا ہے کہ آپ نے شلوار کیوں نہیں پہنی. آخر یہ کیا بکواس ہے؟

میزبان کے سوال کے جواب میں انعم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے کے لیے غیر مسلموں نے برسوں کام کیا. انہوں نے ہمیں ریلوے ٹریک دیے اور پورا سسٹم بنا کر دیا لیکن ہم نے سب تباہ کر دیا۔

انعم تنویر نے یہ بھی کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پارسی تھے لیکن کچھ لوگ انھیں مسلمان کہتے ہیں اور محث ہوتی ہے میں بحث میں نہیں پڑنا چاہتی. ہم لوگوں کو صحیح تاریخ نہیں پڑھائی گئی۔

You May Also Like :
مزید