لاکھوں کا سونا اور۔۔ مکیش امبانی نے بیٹے کی پری ویڈنگ میں آنے والوں کو کون سے قیمتی تحفے دیے؟

image

مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات کو ختم ہوئے اگرچہ ایک مہینہ گزر چکا ہے. البتہ 1200 کروڑ میں ہونے والی ان تقریبات کے چرچے ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے.

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں شریک ہونے والے مہمانوں کو بھی تحائف سے نوازا گیا ہے. ان تحائف کی قیمت لاکھوں میں ہے.

مہمانوں کو دیے جانے والے تحائف میں نامور برانڈ ’لوئس ووٹن" کے ڈفل بیگز بھی شامل ہیں جن کے صرف ایک بیگ کی قیمت ہی کئی لاکھ ہے.

اس کے علاوہ مہمانوں کو خالص سونے کی قیمتی چین، ڈیزائنر جوتے، آرام دہ قیمتی سونے کے کپڑے، ہاتھی کا پورٹریٹ اور سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں بھی تحفے میں دی گئی ہیں.

You May Also Like :
مزید