کسی نے گاڑی کسی نے ہیرے کا پرس دیا ۔۔ مُکیش امبانی کے بیٹے اور بہو کو بالی ووڈ ستاروں نے کون سے مہنگے ترین تحفے دیئے؟

image

ایشیاء کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے صاحبزادے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر بالی ووڈ ستاروں نے جوڑے کو مہنگے ترین تحائف دیئے۔

تحائف کی حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 5.5 کروڑ بھارتی روپے کی گاڑی تحفے میں دی ہے۔ رنبیر اور عالیہ نے ہیروں سے بنا ایک خوبصورت کلچ جوڑے کو تحفے میں دیا۔

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے سونے اور ہیرے کے مورتیاں تحفے میں پیش کیں۔

رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دلہن کو ہیرے کا کڑا اور ہار تحفے میں دیا۔

سلمان خان نے ایک مہنگی حسب ضرورت گھڑی تحفے میں دی، جو خاص طور پر اننت کے لیے بنائی گئی تھی۔ اجے دیوگن اور کاجول نے رولیکس واچ تحفے میں دی۔

مکیش امبانی نے اننت امبانی اور رادھیکا کی پہلی سواری کے لیے بینٹلے کار تحفے میں دی۔ مسز امبانی نے زمرد سے مزین چاندی کے برتن دیے۔

You May Also Like :
مزید