اس سال کی شروعات سے ہی آننت امبانی کی شادی کی پری ویڈنگ تقریبات نے بھارت سمیت پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی. چند دن پہلے ہی آننت امبانی کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا.
اس کارڈ میں سونے چاندی کی کئی مورتیاں موجود تھیں جنھیں ہندو مذہب میں مقدس سمجھا جاتا ہے. حال ہی میں اس شادی کارڈ کی قیمت بھی سامنے آئی ہے جس نے لوگوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے.
آننت امبانی کی شادی کا کارڈ ان کے بڑے بھائی آکاش امبانی کے کارڈ سے بھی 366 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بہن ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آننت امبانی شادی کے شادی کے ایک کارڈ کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے. اس کے علاوہ کارڈ کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونے کے زیورات سمیت کئی قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں.