بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے کو نیا ساتھی مل گیا۔
کچھ وقت قبل اننیا پانڈے نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ادیتیا رائے کپور سے راہیں جدا کرلی تھیں، جس کے بعد صارفین کو لگ رہا تھا کہ وہ اکیلی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ اب انکی زندگی میں نیا دوست آگیا ہے
ذرائع کے مطابق، اننیا پانڈے کے نئے بوائے فرینڈ امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل واکر بلانکو ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس جوڑے کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بھی ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا، جہاں اننیا نے انھیں اپنے پارٹنر کے طور پر متعارف کروایا۔
واکر بلانکو کون ہیں؟
واکر کا تعلق شکاگو سے ہے، ان کے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ واکر بلانکو کی زندگی کا زیادہ حصہ میامی میں گزرا ہے جہاں سے انھوں نے اپنی تعلیم حاصل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، واکر اس وقت امبانی خاندان کے جام نگر میں واقع وائلڈ لائف کنزرویشن ادارے ونتارا میں کام کر رہے ہیں۔