میں گاؤں میں کیسے رہوں گی ؟ اداکارہ انمول بلوچ کے لیۓ شادی کے خواہشمند زيادہ تر لڑکوں کا تعلق گاؤں ہی سے کیوں

image

خوبصورت اوردلکش انمول بلوچ جب ہم ٹی وی ڈرامے قربتیں میں نظر آئيں تو ان کے نام کے سبب کافی لوگوں کا یہ خیال تھا کہ یہ اداکارہ صنم بلوچ کی چھوٹی بہن ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ڈرامہ قربتیں میں اریبہ کے کردار میں نظر آنے والی انمول بلوچ کا تعلق سندھ کے گاؤں کشمور سے ہے اور وہ ایک بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں

انمول بلوچ اور اسامہ خان :

اس کو اتفاق کہہ لیں یا پھر کچھ اور مگر انمول نے زيادہ تر ڈرامے اسامہ خان کے ساتھ کیۓ ہیں شائد اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ناظرین کو ان دونوں کی جوڑی پسندہے اور وہ ان دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں اکثر ساتھ ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سےاکثر لوگوں کو یہ بھی لگا کہ ان دونوں کا چکر چل رہا ہے جس کی خبر جب سوشل میڈيا پر مشہور ہوئی تو بات یہاں تک پہنچی کہ اسامہ خان کو نہ صرف اس کی تردید کرنی پڑی بلکہ ان کو یہ بھی کہنا پڑا کہ ان کا تعلق جس قدامت پرست گھرانے سے ہے وہاں پر اس کسی خاتون کے ساتھ ڈيٹ کرنے کو انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے اور وہ دوستی کے بجاۓ نکاح پر یقین رکھتے ہیں تاہم ان کا انڈسٹری میں کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کوئی ا‌فئير نہیں ہے

انمول بلوچ کی شادی :

حالیہ دنوں میں ساجد حسن کو دیا گیا انمول بلوچ کا انٹرویو سوشل میڈيا پر وائرل ہو رہا ہے ۔ جس میں اپنی شادی کے حوالے سےان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اپنی شادی کے حوالے سےکچھ نہیں کہہ سکتی ہیں ۔ یہ فورا بھی ہو سکتی ہے اور اس میں دس سال کا وقت بھی لگ سکتا ہے اپنے لیے آنے والے رشتوں کو حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیۓ زيادہ تر رشتے گاؤں سے آتے ہیں ۔ کیوں کہ ان کا اور ان کے والدین کا تعلق کشمور نامی گاؤں سے ہے اس وجہ سے ان کے لیے آنے والے رشتے ان کے کزنز وغیرہ کے ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان رشتوں کو اس لیے منع کر دیتی ہیں کہ وہ گاؤں جا کر کیسے رہ سکیں گی کیوں کہ اب وہ شہری زندگی کی عادی ہو چکی ہیں اور ان کے لیۓ وہاں ایڈجسٹ کرنا کافی مشکل ہو گا

شوہر کی خصوصیات :

انمول بلوچ کا اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی اچھا ، شریف اور ایماندار ہونا چاہیۓ کیوں کہ ان کا اپنا تعلق بھی بہت شریف ہے اور وہ ایک معصوم گھرانے سےتعلق رکھتی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کو ایسا ایماندار اور شریف انسان کب تک ملتا ہے

You May Also Like :
مزید