انوشے عباسی ایک خوبرو اداکارہ ہیں جو اپنی زندگی میں نمایاں جسمانی تبدیلی سے گزری ہیں اور کافی وزن کم کر چکی ہے، جس کا ذکر انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کیا۔
انوشے نے باڈی شیمنگ اور اس سے بچنے کے لیئے اپنی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، "بچپن میں اور بعد میں جب میں نے اداکاری شروع کی تھی تب مجھے زیادہ وزن کی وجہ سے تنگ کیا جاتا اور موٹی موٹی کہہ کر چڑایا جاتا تھا۔ پھر جب میں نے اپنا وزن کم کیا تو لوگ مجھے زیادہ وزن کم کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلسل ٹرول کرتے رہے۔"
انوشے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "مجھے سمجھ نہیں آتا آخر لوگوں کو کیا چیز خوش کرے گی، اسلیئے اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہے۔"
اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ پیش آنے والے ایک عجیب لمحے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ، "ان کے ساتھ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مداح آتے اور پرجوش انداز میں ان کے ساتھ تصویریں کھینچتے۔ تصویر کلک کرنے کے بعد ایک مداح نے ان سے کہا کہ ہم آپ کے فین ہیں، انوشے نے محسوس کیا کہ وہ انہیں اشنا شاہ سمجھ رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے اسے عجیب نہیں بنایا اور کچھ کہنے کے بجائے ان کا شکریہ ادا کیا۔"