میکے نہیں جانے دیتا کیونکہ ۔۔ آریز احمد باتھ روم خود کیوں صاف کرتے ہیں؟ حبا بخاری نے بتا دیا

image

"میں شادی کے بعد سے باتھ روم میں باقاعدگی سے وائپر کرتا ہوں تاکہ باتھ روم صاف رہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار آریز احمد کا جنھوں نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے.

حبا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر آریز میں شادی کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب وہ پہلے سے زیادہ خیال رکھتے ہیں اور ذمہ دار بھی ہوگئے ہیں.

روٹھنے منانے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حبا نے بتایا کہ وہ دونوں لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ان کے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ مسئلے کو اسی وقت ختم کر لیتے ہیں ورنہ اگلے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے.

حبا کا کہنا تھا کہ ان کا بہت دل چاہتا ہے کہ شوہر سے ناراض ہوکر میکے چلی جائیں لیکن اسی دوران آریز نے بتایا کہ جب حبا نے ایک دو بار ایسا کیا تو انھوں نے دروازے پر ہاتھ رکھ کر راستہ روک لیا کہ ناراض ہوکر نہیں جانے دیں گے.

You May Also Like :
مزید