25 سال چھوٹی لڑکی سے شادی اس لئے کی کیوں کہ ۔۔ ارباز خان نے دوسری شادی کی اصل وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا

image

"میری دوسری بیوی شوریٰ خان مجھ سے 25 برس چھوٹی ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ وہ 16 سال کی ہیں اور انھیں کچھ نہیں معلوم. وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں زندگی میں کیا چاہیے. اسی طرح مجھے بھی اپنے بارے میں معلوم ہے۔ ویسے بھی جن شادیوں میں عمر کا فرق زیادہ ہو میرا ماننا ہے وہ زیادہ مضبوط ہوتی ہیں"

یہ کہنا ہے معروف اداکار ارباز خان کا جنھوں نے حال ہی میں اہلیہ کے حوالے سے انٹرویو میں دلچسپ انکشافات کیے

ارباز کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات شوریٰ سے فلم ’پٹنہ شکلا‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہوئی تھی جہاں وہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ بطور میک اپ آرٹسٹ کام کر رہی تھیں۔

ارباز خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ملاقات اتفاقیہ تھی البتہ فلم کی ریلیز کے بعد ہم دونوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا اور ہم نے کئی بار ملاقات کی.

تقریباً دو سال تک ایک دوسرے سے ملنے اور سمجھنے کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا. ہماری دوستی کے بارے میں لوگوں کو علم نہیں تھا. میں سمجھتا ہوں شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے.

You May Also Like :
مزید