صرف 10 برس کا تھا جب باپ کا انتقال ہوا۔۔ مرنے سے پہلے والد نے ایسا کیا کہا تھا جو عارف لوہار بتاتے ہوئے رو پڑے؟

image

"جب میں 10 برس کا تھا تب میرے والد ایک روڈ حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے. مجھے آج بھی والد کا دیا گیا پیار یاد ہے اور میں نے اسی پیار کے سہارے زندگی گزار دی"

یہ کہنا ہے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشہور فوک گلوکار عارف لوہار کا جنھوں نے وصی شاہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے والد کے متعلق گفتگو کی.

واضح رہے کہ عارف لوہار، عالم لوہار کے بیٹے ہیں جو لوہے کے چمٹے کے ساتھ گلوکاری شہرت رکھتے تھے. عالم لوہار کے انتقال کے بعد عارف لوہار نے والد کے ورثے کو آگے بڑھایا.

عارف لوہار کا کہنا تھا کہ انتقال سے پہلے والد نے مجھے بلایا اور پوری رات میرا ہاتھ چومتے رہے. وہ کہتے رہے کہ اگر وہ دنیا میں نہ بھی رہے تو کوئی بات نہیں ان کی دعائیں اور محبت ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، میرا ساتھ دیں گی، سایہ بن کر میری حفاظت کریں گی

اسی گفتگو کے دوران عارف لوہار والد کی یاد میں رو پڑے.

You May Also Like :
مزید