بیوٹی پارلر والوں کا آخرت میں الگ حساب ہوگا ۔۔ اپنی شادی میں عریشہ رضی کی میک اپ سے پہلے اور بعد کی ویڈیو پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

عریشہ رضی ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل، اداکارہ ہیں۔عریشہ کو ابتدائی شہرت چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر ملی۔ وہ بہت سے ڈراموں میں بطور چائلڈ ایکٹر نظر آئیں جن میں سنجیدہ اور کامیڈی ڈرامہ سیریلز شامل ہیں۔

اداکارہ عریشہ رضی کی رواں ماہ عبداللہ فرخ سے شادی ہوئی۔ دونوں نے اپنی شادی خوب انجوائے کی اور لوگوں نے ان کی بھرپور تعریف بھی کی۔

عریشہ رضی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میک کے بغیر اور پھر میک اپ کے ساتھ دیکھا گیا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے۔

صارفین عریشہ رضی کے میک اپ سے پہلے اور بعد میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آئے۔ زیادہ تر مداح اب یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ صرف میک اپ کی وجہ سے خوبصورت نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ عریشہ بغیر میک اپ کے بوڑھی لگ رہی ہیں اور میک اپ کا استعمال ان کے چہرے کو اچھی طرح چھپاتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’میں اب پیچیدہ نہیں رہا، ہم صرف غریب ہیں، بدصورت نہیں‘۔ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، ’’میک اپ کی طاقت‘‘۔

ایک صارف نے تو یہ تک لکھ دیا کہ یہ بیوٹی پارلر والیوں کا آخرت میں الگ حساب ہوگا۔

You May Also Like :
مزید