"ملک بھر کے عوام الیکشن کے نتائج کے لئے پریشان ہیں اور یہ مزے سے ناچ رہی ہیں"
"حد ہے. شادی کے دن بھی سکون نہیں"
"دو سال سے ان کی شادی کی تقریبات ہی نہیں ختم ہو رہیں. روز کوئی نہ کوئی ایونٹ. بہت فضول پیسہ اور وقت ہے بھئ"
یہ تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں اداکارہ عریشہ رضی خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیوز پر جس پر وہ بھارتی گیت "چھمک چھلو" پر ڈانس کررہی ہیں. البتہ سوشل میڈیا صارفین کو عریشہ کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا.
اس وقت فیس بک اور انسٹا گرام پر بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کرنے والی عریشہ کی رخصتی کی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں انھیں ان کے دلہا عبداللہ کے ساتھ اور اسٹیج کی جانب بڑھتا دیکھا جارہا ہے.
عریشہ نے گہرے سرخ اور سنہری کام والا بھاری جوڑا اور زیورات زیب تن کیے رکھے ہیں.
رواں ہفتے سے عریشہ کی شادی کی بہت سی تقریبات ہوئی ہیں جس میں دعائے خیر اور مایوں کے علاوہ برائیڈل شاور بھی شامل ہے.
واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز 2022 میں سامنے آئی تھیں جس پر اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح 2021 میں ہی ہوچکا ہے.