8 سال سے علیحدگی کے بعد بھی سابق شوہر سے بات کرتی ہوں۔۔ عروج ناصر کے تیسرے شوہر سے متعلق انکشافات

image

"ہماری علیحدگی کو 8 سال ہوگئے لیکن بیٹی آیت کی وجہ سے سابقہ شوہر سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے اور مجھے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہ بھی ایک اچھے انسان ہیں. میں سمجھتی ہوں کہ اکثر دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے. سوشل میڈیا پر لوگ عجیب طرح کی باتیں کرتے ہیں میں یہی کہوں گی کہ وہ جو بھی ہیں میری بیٹی کے باپ ہیں"

یہ کہنا ہے معروف میزبان عروج ناصر کا جنھوں نے ندا یاسر کے سحری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی

عروج کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی اداکار نعمان مسعود سے ہوئی جو ایک سال رہی اس شادی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی. دوسری شادی سے میری ایک بیٹی ہے جس کا نام آیت ہے۔

عروج ناصر نے اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کیا کہ شیراز چوہدری میرے کلاس فیلو تھے. اسکول ختم ہونے کے بعد دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے جبکہ شیراز چوہدری شادی کے بعد بچوں اور بیوی کے ساتھ برطانیہ میں زندگی کے دن گزارنے لگے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ایک سہیلی نے اسکول کے دوستوں کا واٹس ایپ گروپ بنایا جہاں ہماری دوبارہ بات چیت ہوئی. 30سال بعد ملاقات ہوئی اور پھر جب انھوں نے شادی کے لئے کہا تو اس وقت میری طلاق ہوچکی تھی اور بیٹی آیت فاطمہ کیلئے فکر مند تھی.

عروج نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر شیراز کی بھی یہ دوسری شادی ہے اور انھوں نے شادی سے پہلے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کے بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا. شیراز بچے برطانیہ میں رہتے ہیں.

You May Also Like :
مزید