"میری خواہش تھی کہ میرے والد میرے اور بہن کے بچوں کو دیکھ سکتے لیکن میری بیٹی کی پیدائش سے صرف ایک مہینہ پہلے ان کا انتقال ہوگیا جس کا مجھے بہت افسوس ہے"
یہ کہنا ہے معروف اداکار اسد صدیقی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں شرکت کی اور نجی زندگی کے متعلق گفتگو کی.
زندگی کی ادھوری خواہشات کے بارے میں اسد صدیقی نے بتایا کہ میں اپنے والد کو اپنا نیا گھر بھی دکھانا چاہتا تھا لیکن ان کے انتقال کے بعد یہ ممکن نہیں تھا۔
"والد کے انتقال کے بعد یہ ساری خوشیاں ملیں تو باپ کے ساتھ کی کمی بہت محسوس ہوئی لیکن بس زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے یہی قدرت کا نظام ہے"