چاروں بیویوں نے کہا کہ تمھارے ساتھ گزارا نہیں۔۔ پہلے ٹیکسی چلاتا تھا! عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے نجی زندگی سے متعلق انکشافات

image

"گلوکار بننے سے پہلے ٹیکسی چلاتا تھا. میرے والد گانا گانے کے خلاف تھے. اس لیے پیٹ پالنے کے لیے میں نے بہت سے دوسرے کام کیے. جب گلوکار بن گیا تو بھی والد کبھی میرا گانا نہیں سنتے تھے اور نہ ہی وہ مجھ سے خوش تھے. البتہ میری ماں کہتی تھیں کہ جب تم گھر میں نہیں ہوتے تو والد تمھارے گانے سنتے ہیں"

یہ کہنا ہے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق انکشافات بھی کیے.

عطاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار محبت ہو چکی ہے. جب شادی ہوتی ہے وہیں محبت بھی ہو جاتی ہے. میں پینڈو ہوں اور یہ چیز میرے کے گھر کی بناوٹ میں بھی جھلکتی ہے. میرا ایک بیٹا سانول امریکا، بیٹی اسپین اور چھوٹا بیٹا لندن میں ہے، سب سے چھوٹی بیٹی ابھی لاہور میں پڑھ رہی ہے اور میٹرک کے بعد وہ بھی ملک سے باہر چلی جائے گی۔

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا کہ میرے عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں. ہم ایک ہی خاندان اور علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور میں ان کے ساتھ پوری دنیا گھوم چکا ہوں.

جبکہ اپنی شادیوں کے متعلق عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے پانچ شادیاں کر رکھی ہیں. "جب میں نے چوتھی شادی کی تو پہلی تینوں بیویاں چھوڑ کر جا چکی تھیں. چوتھی بیوی کی موجودگی میں، میں نے پانچویں شادی کی تھی۔ پھر پہلی چاروں بیویوں نے کہا کہ اُن کا میرے ساتھ گزارا نہیں ہو سکتا اس لیے ان چاروں نے مجھے چھوڑ دیا. تو میں کیا کرتا، مجبوراً پانچویں شادی مجھے کرنی پڑی تھی.

You May Also Like :
مزید