اللہ سے مضبوط رشتہ ہے۔۔ عاطف اسلم نے کونسا گانا گانے پر اللہ سے معافی مانگی؟ پہلی بار انٹرویو میں انکشاف کردیا

image

شاندار آواز میں گانا اور کلام پڑھنے والےپاکستان کے مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم ایک انٹرویو میں اپنے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر اللّٰہ سے معافی بھی مانگی۔

نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں سے کچھ مختصر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

انہی میں سے ایک کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اللہ سے معافی مانگنے کے حوالے سے انکشاف کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کو اس انٹرویو میں خوبصورت گفتگو کرنے پر خوب سراہا ہے۔

عاطف اسلم کا انٹرویو کے دوران اپنے کام اور اللّٰہ سے مضبوط رشتے پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب شاعری گائی ہے جو اللّٰہ کی شان میں گستاخی میں شمار ہوتی ہے تو اُنہوں نے احساس ہونے پر بعد میں اللّٰہ سے اس پر معافی بھی مانگی ہے۔

خیال رہے عاطف اسلم صرف گلوکاری میں ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں۔ ان کی شہرت پاکستان میں ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بہت زیادہ ہے۔

You May Also Like :
مزید