"میں نے پہلی بار سارہ کو ایک شادی میں دیکھا تھا اس وقت تک دنیا میں کئی جگہ گیا اور بہت لڑکیاں دیکھیں لیکن کبھی کسی لڑکی سے زیادہ بات کرنے کا دل نہیں چاہتا تھا. سارہ وہ واحد لڑکی تھی جسے دیکھ کر اس سے بات کرنے کی خواہش ہوئی پھر بھی میں نے اس سے بات نہیں کی"
یہ کہنا ہے معروف گلوکار عاطف اسلم کا جن کی کئی برس پہلے کپل شرما شو میں اپنی شادی اور اہلیہ کے متعلق کی گئی گفتگو دوبارہ وائرل ہورہی ہے.
عاطف نے بتایا کہ ایک دو مہینے بعد کسی مشترکہ دوست سے گفتگو کے دوران میں نے سارہ کے بارے میں پوچھا جس کے بعد ان سے ملاقات ہوئی اور بات چیت ہوئی. البتہ شادی اس ملاقات کے بھی 7 برس بعد ہوئی.
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی جبکہ ان کا پہلا بیٹا احد 2014 میں، آریان 2019 میں اور بیٹی حلیمہ کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی.