"دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی چلی
ہم دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. ہماری شادی بھی مہذب انداز میں ختم ہوئی اور کے کچھ برس گزرنے کے بعد فیملی ایونٹ میں تیسرے چوہر ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی"
یہ کہنا ہے معروف اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا جنھوں نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے متعلق گفتگو کی.
عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ میرے بیٹے بلال کا میری تیسری شادی میں میں اہم کردار تھا. اس نے مجھے بٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ نے بہت مشکلات دیکھی ہیں. یہ اچھا انسان ہے. ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں اور وہ بھی آپ کو پسند کرتے ہیں تو آپ دونوں شادی کرلیں.
عتیقہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی بات سن کر میں نے جواب دیا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں اور وہ اس کو بالکل پسند نہیں کرتیں تو بیٹے نے کہا کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔
عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ بیٹے سے بات چیت کے بعد وہ ثمر علی کو چائے پر لے کر گئیں اور وہاں خود شادی کے لیے پرپوز کیا۔
واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 سال بعد ختم ہوگئی جبکہ دوسری شادی کا اختتام بھی 16 سال بعد ہوگیا تھا. عتیقہ کے موجودہ شوہر کا نام ثمر علی خان ہے اور وہ سندھ اسمبلی کے سابق رکن ہیں"