اب کوئی کام نہیں دیتا اس لئے۔۔ ماضی کے مشہور اداکار اورنگزیب لغاری پیٹ پالنے کے لئے کیا کرنے لگے؟ دیکھیں

image

"دعا کریں کہ چھوٹا سا جو شو روم بنایا ہے وہ چل پڑے اور پیٹ کو زیادہ دیر تکلیف میں نہ رہنا پڑے"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سینیئر اداکار اورنگزیب لغاری کا جن کی حالیہ کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے. دیکھیں

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اورنگزیب لغاری گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ شوبز انڈسٹری 70 سے 80 فیصد لاہور سے کراچی منتقل ہو گئی ہے اسی لیے اُن کو اب کام نہیں ملتا. کام کے سلسلے میں کراچی بھی شفٹ ہوگئے تھے مگر جب وہاں کام نہیں ملا تو دوبارہ لاہور آگئے.

اورنگزیب لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے کے دور میں میڈیا میں پیسہ نہیں تھا. اب پیسہ ہے مگر انھیں کام نہیں ملتا. شاید میڈیا کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے. دن بہ دن گزارا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے. پہلے زمین بیچ کر گزارا کررہے تھے مگر اب آنے والا وقت مزید کڑا معلوم ہو رہا ہے اسی لیے فرنیچر کا کاروبار شروع کیا ہے.

You May Also Like :
مزید