یہ کون لوگ ہیں! کیا یہ ہم ہیں؟ عائشہ عمر نے فواد خان اور سیّد جبران کے ساتھ 17 سال پرانی ویڈیو شیئر کر دی

image

عائشہ عمر نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ 17 سال پرانی ویڈیو شیئر کر کے ماضی کی یاد تازہ کر دی۔

گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر 2007ء میں ریلیز ہونے والے کامیڈی ڈرامے ’جٹ اینڈ بونڈ‘ کی ایک کلپ ویڈیو شیئر کی۔ جس میں عائشہ سمیت فواد خان، سید جبران اور احمد بٹ بھی موجود ہیں۔

اداکارہ یہ کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ، "یہ کون ہیں؟ یہ ہم ہیں؟ یہ جٹ بانڈ ہے! ہمارے کرئیر کی شروعات۔۔ اُف کیا دن تھے وہ"۔

ساتھ ہی عائشہ نے اسے اپنی اسٹوری میں لگاتے ہوئے لکھا کہ، لگتا ہے کہ یہ 20 سال پرانا کلپ ہے"۔

انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے ساتھی فنکاروں فواد خان اور سید جبران کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

17 سال پرانے اس سین میں نظر آنے والے سب ہی نامور فنکار آج بھی اتنے ہی پر کشش اور خوبصورت ہیں۔

You May Also Like :
مزید