ٹیچرز کہتی تھیں ماڈلنگ کرو۔۔ ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جو 10 لاکھ مہینہ کمائے! عائشہ شوکت کی عجیب و غریب فرمائشیں سن کر سب کے منہ کھلے رہ گئے

image

"میں ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جس نے کم سے کم ماسٹرز کیا ہو اور دوسروں کی عزت کرنا جانتا ہو. کم سے کم 10 لاکھ روپے مہینہ کماتا ہو تاکہ گھر آسانی سے چل سکے"

یہ کہنا ہے ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ شوکت کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے چو میں شرکت کی اور ذاتی زندگی کے متعلق بات چیت کی.

عائشہ شوکت نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو پاکستانی یا بھارتی اداکار جتنا ہینڈسم ہو. تاکہ شادی کے بعد دونوں ساتھ کھڑے اچھے لگیں. لڑکے کو فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارے ہونا چاہیے جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہو.

عائشہ شوکت نے انکشاف کیا کہ جب وہ پڑھتی تھیں تو ان کی ٹیچرز انھیں ماڈلنگ کرنے کا کہتی تھیں جب کہ دوست بھی انہیں یہ کہتے تھے کہ ان کا چہرہ ماڈلز کی طرح ہے، اس لیے وہ ماڈلنگ کریں۔ جس کے بعد ماڈلنگ کی پیش کش ہونے پر انہوں نے سوچے بغیر اس کیریئر میں قدم رکھ دیا تھا. ماسٹرز کے آخری سال سے ہی انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔

You May Also Like :
مزید