مجھے پولیس پکڑ کر لے گئی تھی اور پھر عائشہ عمر کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

image

"این سی اے میں مزاحیہ ڈرامہ ڈارا ری رم رم کی شوٹنگ کے دوران میں ایک لڑکے کے کردار کا نبھا رہی تھی۔ شوٹنگ انارکلی کے قریب ہوتی تھی اور ایک بار پولیس کسی لڑکے کو ڈھونڈتے ہوئے وہاں آ گئی اور مجھے ہی وہ نوجوان سمجھ کر گاڑی میں ڈالا اور اٹھا کر لے گئے."

یہ حیرت انگیز واقعہ اداکارہ عائشہ عمر نے احمد بٹ کے چو میں سنایا جسے سن کر وہاں بیٹھے لوگوں کے ساتھ ساتھ احمد بٹ بھی حیران رہ گئے.

عائشہ عمر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب بعد میں پولیس کو احساس ہوا کہ میں لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہوں تو مجھے فوراً چھوڑ دیا گیا.

عائشہ عمر نے بتایا کہ اس وقت وہ مردانہ کپڑوں میں ملبوس تھیں اور میک اپ بھی کیا ہوا تھا جبکہ ان کے ساتھ ان کی سہیلی بھی موجود تھی.

واقعہ سنانے کے تھوڑی دیر بعد عائشہ عمر نے سن کو کہا کہ ان کا بتایا ہوا واقعہ جھوٹ اور من گھڑت ہے. چونکہ علی بٹ کے پروگرام کا اس سیگمنٹ میں سب کو کوئی قصہ سنانا ہوتا ہے اس لئے انھوں نے خود یہ کہانی گھڑ لی.

You May Also Like :
مزید