میں تم سے ناراض ہوں اور ۔۔ عائزہ خان یوٹیوب پر کون سی ویڈیو دیکھ کر دانش تیمور سے ناراض ہوگئیں؟

image

لالی وُڈ انڈسٹری کی کامیاب اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جس سے انکے فینز میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ ہر کوئی عائزہ اور دانش کی کامیاب شادی شدہ کہانی کی مثالیں دیتا ہے

لیکن اچانک دونوں کے درمیان لڑائی کیسے ہوگئی؟ جبکہ یہ جوڑا تو آئے روز ملکوں کی سیر کر رہا ہوتا ہے۔۔۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہے جس میں دیکھ سکتے ہیں کہ عائشہ دانش پر برہم ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ٹائم نہیں دیتے ہیں۔

جبکہ کہا جا رہا ہے کہ یہ خبریں محض جھوٹ پر مبنی ہیں۔

کچھ روز قبل یوٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائزہ خان کا وقت نہ دینے پر اپنے شوہر دانش تیمور سے جھگڑا ہوا ہے اور دانش نے اہلیہ کو منانے کیلئے بیرون ملک سیروتفریح کیلئے گئے ہیں۔ عائزہ خان نے یوٹیوب پر وائرل ہونے والی اس خبر کا سکرین شاٹ

انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ " جب آپ یوٹیوب پر اپنا نام سرچ کریں تاکہ اپنا ڈرامہ دیکھ سکیں لیکن یہ دیکھنے کو ملے کہ فینز نے ہی ڈرامہ بنا رکھا ہے"۔

جس پر عائزہ نے شوہر دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ" دانش ایسا ہے کیا؟ تو میں ناراض ہوں آپ سے، اب یہ ایک اور ٹرپ کی وجہ بننا چاہئے"۔

عائزہ خان نے مداحوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو پر زور دار قہقہے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ دانش اور عائزہ کے درمیان ناراضگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور سال 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بچے، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

You May Also Like :
مزید