جیسی دکھتی ہیں ویسی نہیں ہیں ۔۔ عائزہ خان کی مرضی کے بغیر سانس بھی نہیں لیا جا سکتا، بھائی کی سابقہ منگیتر نے الزامات لگا دیے

image

عائزہ خان اور ان کے گھر والوں پر عروبہ نامی خاتون نے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ عائزہ کے بھائی احد کی سابقہ منگیتر بتائی جانے والی خاتون عروبہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ: " عائزہ کی مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا ہے اور وہ ہر بات میں اپنی مرضی چلاتی ہے۔ مجھ سے جھوٹ بولا کہ پورا خاندان اور میرا منگیتر احد خان بہت پڑھا لکھا اور بزنس گریجویٹ ہے۔ اس کے پاس تو بی اے کی ڈگری بھی نہیں ہے۔ بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے۔ "

عائزہ خان میری پوری شادی کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔ وہ ہر بات میں یہ کہتی ہیں کہ “میں یہ چاہ رہی تھی“ یا “میرے مائنڈ میں یہ ہے کہ“ اس طرح وہ ہر بات میں اپنی مرضی کرتی ہیں۔ ان کا اپنے خاندان پر بہت گہرا دباؤ ہے جس کی وجہ سے کوئی اپنی مرضی سے سانس بھی نہیں لے سکتا۔ البتہ ان کے شوہر دانش تیمور ایک اچھے انسان ہیں اور ان کا ان تمام باتوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

عائزہ اپنے شوہر کے خاندان سے بھی نفرت کرتی ہیں اور ایک اچھی ماں بھی نہیں اس کے علاوہ وہ نوکروں سے اتنا برا رویہ اختیار کرتی ہیں کہ وہ بھی زیادہ سے زیاہ 3 ماہ میں نوکری چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید