سحری کے بعد بچوں کو اسکول بھیجتی ہوں ۔۔ رمضان میں عائزہ خان گھر کے کون سے کام خود کرتی ہیں؟

image

رمضان میں سب کی روٹین ہی بدل جاتی ہے. خاص طور پر چھوٹے بچوں کی مائیں رمضان کے مہینے میں کم ہی نیند پوری کر پاتی ہیں. ایسی ہی خواتین میں اداکارہ عائزہ خان بھی شامل ہیں.

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں موبائل پر ایک کے بعد ایک کئی الارم کی تصویر شیئر کی ہے.

سحری کے لیے 4 بج کر 33 منٹ کا الارم سیٹ کیا ہے. جس کے بعد بچوں کو اسکول کے لئے تیار کرنے کے لیے ساڑھے 6 بجے کا الارم فکس ہے.

کچھ دیر وقفے کے بعد 12 بجے کا الارم لگایا گیا ہے جس میں ان کے بچے اسکول سے واپس آتے ہیں. بیٹی حورین کے لیے 2 بجے کا الارم ہے اور پھر شام 5 بجے عائزہ افطار کی تیاری کرتی ہیں.

7 بج کر 45 منٹ پر عائزہ خان بچوں کا ہوم ورک چیک کرتی ہیں جس کے بعد 10 بج کر 30 منٹ کے الارم پر سو جاتی ہیں.

You May Also Like :
مزید