میں اکلوتا نہیں ہوں کیونکہ اذان سمیع کا سوتیلی بہن سے کیسا رشتہ ہے؟

image

"اب میں اکلوتا نہیں ہوں. والد کی طرف سے میری ایک چھوٹی بہن بھی ہے. لیکن وہ میرے دونوں بچوں سے چھوٹی اور صرف چھ برس کی ہے. اس سے مل چکا ہوں اور ویڈیو کالز پر بات بھی کرتا رہتا ہوں"

یہ کہنا ہے گلوکار اذان سمیع خان کا جو عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں. ندا یاسر کے پروگرام شان سحور میں گفتگو کرتے ہوئے اذان کا کہنا تھا کہ مدینہ (بہن) کو تنگ کرنے کا اپنا مزا ہے.

"میں اسے کہتا ہوں کہ بابا مجھ سے زیادہ محبت کرتے ہیں وہ پوچھتی ہے وہ کیسے تو میں کہتا ہوں کہ کیونکہ میں پہلے آیا تھا. وہ چڑ جاتی ہے کہ اس میں میرا کیا قصور ہے"

اذان نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت اچھے دوستوں سے نوازا ہے جو بھائیوں کی طرح ہیں. اس کے علاوہ میری خالہ کی بیٹی بھی بڑی بہن کی طرح ہیں اور ان سے بھی ہنسی مذاق کرتا ہوں.

You May Also Like :
مزید