دوسری شادی کی اجازت دیتے ہوئے برا لگتا ہے لیکن۔۔ اظہر علی کس سے دوسری شادی کررہے ہیں؟

image

"میری پہلی شادی 2007 میں گھر والوں کی پسند سے ہوئی تھی جس کے بعد اپنی بیوی سے محبت بھی ہوگئی. ہمارے تین بیٹے ہیں اور اب تک میری ایک ہی شادی ہے"

یہ کہنا ہے پاکستانی کھلاڑی اظہر علی کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کے ارادے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی

اظہر علی کا کہنا تھا کہ مجھے گھر سے دوسری شادی کی اجازت ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ دوسری شادی سے میری زندگی بہتر ہوگی یا مشکل. دوسری شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گا. اگر وقت مناسب ہوا اور کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو دوسری شادی کرلوں گا لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں.

"بیوی بھی انسان ہوتی ہے اور دوسری شادی کی اجازت دینا اسے برا لگتا ہے لیکن اس کے باوجود میری بیوی نے مجھے اجازت دی ہوئی ہے۔ میں اپنی بیوی سے کچھ نہیں چھپاتا ہر مسئلہ ان سے شیئر کرتا ہوں. وہ مجھ پر بھروسہ کرتی ہیں اور اسی وجہ سے شاید انھوں نے دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے.

You May Also Like :
مزید