بنارسی لان، گرمیوں کے موسم میں لان اور بنارسی ساتھ ساتھ ۔۔۔۔

image
موسم تبدیل ہوتے ہی نت نئے کپڑوں کے ڈیزائن مارکیٹ میں آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اگر موسمِ گرما کی بات کی جائے تو ان میں لان کے کپڑے سرفہرست ہوتے ہیں اور آج کل مختلف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ منفرد اور نفیس لباس سب کو ہی پسند آتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث خواتین لان کے کپڑوں کو ہی ترجیح دیتی ہیں۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف برانڈ نت نئے ڈیزائن کے لان کے کپڑے متعارف کرواتے ہیں۔

لان کے کپڑوں میں میں نئے پرنٹ، کڑھائی اور ڈیزائننگ سے ان میں تبدیلی تو کردی جاتی ہے لیکن پھر بھی ان کا استعمال آپ تقریبات میں نہیں کرسکتی ہیں۔ خواتین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنارسی لان متعارف کروادی گئی ہے۔ جس کے مختلف ڈیزائن اور کلر نہایت خوبصورت ہیں۔ جس کا استعمال آپ عام دنوں کے علاوہ مختلف تقریبات میں بھی کرسکتی ہیں۔ بنارسی لان اب خواتین کی ضرورت کو پورا کرتا نظر آرہا ہے۔ جہاں یہ لباس ایک طرف ڈیزائن میں بنارسی کام کے خوبصورت نزاکتی پہلو سمیٹے ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف لان کی آرام دہ خصوصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی تیار کیے گئے ہیں۔

بنارسی کے کپڑے کا استعمال قدیم زمانے سے کیا جارہا ہے پہلے ساڑھی اور پھر مختلف قسم کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ اس کی کئی قسم موجود ہیں جیسا کہ اورگنزہ، سلک وغیرہ ۔ بنارسی کی کاریگری اس قدر نفاست سے کی جاتی ہے کہ سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے۔

You May Also Like :
مزید