پرنٹ والی شلوار قمیض اور چُندری کا دوپٹہ ۔۔ اس عید کپڑے بنانے سے پہلے دیکھیں چند نئے ڈیزائن جن کی قیمت بھی ہے مناسب اور پہن کر لگیں آپ بالکل الگ

image

اس عید الاضحی کے لئے آپ کو کپڑے تو بنانے ہی ہوں گے لیکن کپڑے خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ موسم کے لحاظ سے کون سے رنگ کا انتخاب کیا جائے اور آج کل کپڑوں کے کون سے ڈیزائنز کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسے خاص اور عید پر ٹرینڈ کرنے والے ڈیزائن جو کہ خود مشور اداکاراؤں نے بھی زیب تن کئے ہیں اور اب یہ مارکیٹ میں بھی باآسانی مل سکتے ہیں تو پھر دیر کیسی آپ بھی بنائیں ایسے کپڑے جو پہن کر اس عید پر لگیں آپ سب سے منفرد اور خوبصورت۔

عید پر کس طرح کے ڈیزائن اور رنگوں کا انتخاب کیا جائے؟

سفید پاجاما چندری ڈوپٹہ

اس عید آپ سفید پاجامے کے ساتھ رنگ برنگی چندری والا دوپٹہ اور ساتھ کسی بھی خوبصورت رنگ کی قمیض سلوا سکتی ہیں لیکن یاد رہے کہ رنگ ہلکا اور آنکھوں کو سکون دینے والا ہو کیونکہ موسم گرما ہے اور نارنجی، دھانی، آسانی اس طرح کے رنگ گرمی کا احساس نہیں ہونے دیتے ہیں۔

ڈھیلا اور سیدھا پاجاما اور چھوٹی قمیض

کیونکہ گرمی ہے اور زیادہ تنگ کپڑے پہننا گرمی میں مزید اضافہ کرتا ہے اس لئے آپ کسی بھی پسندیدہ رنگ کی قمیض اور اس ہی رنگ کا ڈھیلا پاجاما بنا سکتے ہیں جس کے بارڈر پر تھوری کڑھائی ہو مگر قمیض دوپٹہ اور پاجاما ایک ہی رنگ کا ہو اور کڑھائی کا رنگ مختلف۔

پرنٹڈ شلوار قمیض

اس عید پر کسی بھی خوبصورت رنگ جیسے نیلا، پیلا، ہلکا گلابی اور دھانی رنگ کا پرنٹڈ شلوار قمیض بنا سکتے ہیں جس میں شلوار اور قمیض دونوں پر ایک جیسا ڈیزائن ہو جیسے پھول پتیاں وغیرہ اور ساتھ شیفون کا دوپٹہ ہو، حال ہی میں مشہور اداکارہ ایمن اور منال خان نے بھی اس ہی اسٹائل کا عید کلیکشن لانچ کیا ہے۔

سیدھا پاجاما اور فراک

آپ اس عید پر نازک اور ہلکی کڑھائی والی فراک اور سیدھا پاجاما بھی بنا سکتی ہیں لیکن رنگ کا انتخاب ایسا ہو کہ زیادہ گرمی بھی نہ لگے اور آپ خوبصورت اور دلکش بھی نظر آئیں، جیسے ہلکا گلابی رنگ، بادامی رنگ، ہلکا سبز رنگ یا پھر ہلکا بینگنی رنگ، اس کے ساتھ آپ سِلک یا پھر ٹشو کا دوپٹہ بھی لے سکتے ہین جس پر نازک سی دھنک یا کوئی خوبصورت بیل لگی ہوئی ہو۔

You May Also Like :
مزید