اسکا باپ بیمار ہے، اسلیئے میں ۔۔ بہروز سبزواری والد کی حیثیت سے سائرہ یوسف کو کیا مشورہ دیتے ہیں؟

image

حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایف ایچ ایم کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سائرہ یوسف اور نورے (پوتی) کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ، سائرہ کے والد کافی بیمار ہیں اور وہ اکیلی اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتی ہے، ویسے بھی وہ بہت خیال رکھنے والی فطرت کی مالک ہے۔

بہروز نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، سائرہ بہت اچھی لڑکی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے خاندان کو ترجیح دیتی ہے، پر ہاں شہروز اور سائرہ کی آپس میں نہیں بن پائی، اور اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے یہ ان کا آپسی معاملہ تھا۔ مگر میں اور میری اہلیہ آج بھی سائرہ کو اپنی بیٹی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ، میں سائرہ کو ہمیشہ آگے بڑھنے اور زندگی میں آباد ہونے کا مشورہ دیتا ہے۔ میں اس سے کہتا ہوں کہ دیکھو شہروز نے بھی دوسری شادی کر لی ہے تم بھی اب اپنے بارے میں سوچو اور شادی کرلو، ہم ہر چیز میں تمھارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پوتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، نورے ہمارا خون ہے اس سے بہت محبت کرتے ہیں اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں، وہ اور سائرہ ہمارا حصہ ہیں۔

You May Also Like :
مزید