سائرہ بیٹی ہے، آج بھی اس کے ساتھ ہوں، طلاق ۔۔ بہروز سبزواری سائرہ اور نورے سے متعلق بات کرتے ہوئے

image

بہروز سبزواری حال ہی میں ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں وہ اپنی سابقہ بہو سائرہ یوسف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: " میں کہتا ہوں سائرہ سے کہ تم بھی زندگی میں سیٹ ہوجاؤ۔ ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے۔ نوریح ہمارے گھر کی جان ہے۔ شہروز اور سائرہ کے مزاج الگ تھے یہ اللہ کی مرضی ہے لیکن ہم نے سائرہ کو گھر سے کبھی الگ نہیں کیا وہ آج بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہے۔ وہ میری بیٹی ہے میں خود اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ "

نوریح کے حوالے سے کہتے ہیں کہ: " وہ مجھے پاپا کہتی ہے اور میری بیوی سفینہ کو ماما کہتی ہے جبکہ شہروز کو بابا اور سائرہ کو می می کہتی ہے اور صدف سے اس کی بہت دوستی ہے تو اس کا وہ نام لیتی ہے۔ نوریح ہمارے گھر کی جان ہے۔ نوریح اپنی چھوٹی بہن زہرا کی پیدائش پر اتنی خوش ہے کہ میں بتا نہیں سکتا۔ سارا دن اسے گود میں لئے بیٹھی رہتی ہے۔ ہمیں کہتی ہے پاپا آپ کمرے سے آؤٹ اور سارا دن چھوٹی بن کو گود میں لئے رہتی ہے۔ "

You May Also Like :
مزید