آخر یہ ہوتی کون ہیں کہ۔۔ بہروز سبزواری نے ایک بار پھر نادیہ خان سمیت سینیئر اداکاراؤں کو بھی کھری کھری سنا دی

image

"یہ خواتین کون ہوتی ہیں ڈراموں پر تنقید کرنے والی. روبینہ اور مرینہ خان میری دوست ہیں لیکن ان کو بھی کوئی حق نہیں کہ شدید محنت سے بننے والے ڈراموں اور نئے اداکاروں پر تنقید کریں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا جن کا ایک انٹرویو دوبارہ وائرل ہورہا ہے. اس انٹرویو میں بہروز مختلف خواتین پر کڑی تنقید کررہے ہیں.

بہروز کا کہنا ہے کہ ایک خاتون جن کا نام نادیہ خان ہے، وہ 5 سے 6 سال تک ایک چینل کے ساتھ منسلک رہیں، وہ ایک مشہور مارننگ شو کی میزبان بھی ہیں مگر وہ شوز میں مہمانوں کو بلا کر صرف بے عزت کرتی تھیں.

ڈرامے بہت محنت اور خون پسینہ لگا کر بنتے ہیں، نئے فنکار تنقید سے ہار جاتے ہیں۔ ایسے نجی چینلز کو کوئی ڈانس شو شروع کر دینا چاہیے تاکہ ریٹنگ زیادہ آئے مگر ڈراموں پر تنقید کرنا یہ انصاف نہیں ہے۔

You May Also Like :
مزید