ماں کو فالج تھا اور باپ کا جنازہ اس وقت ہوا جب بہروز سبزواری نے والدین کے آخری وقت کے بارے میں کیا بتایا؟

image

"انور مقصود، معین اختر اور بشریٰ انصاری کے ساتھ تھیٹر کرنے دوسرے شہر جانا تھا. ابا سے مل کر نکلا جب میرا رول تھا اس سے تھوڑی دیر پہلے فون آیا کہ ابا کا انتقال ہوگیا ہے. انور بھائی اور باقی سب نے واپس بھیجا. ابا کی تدفین کر کے آیا تو ماں نے کہا بیٹا واپس جاؤ کیوں کہ کام تو کرنا ہے نا. تو یہ تھی میری ماں"

یہ کہنا ہے سینیر اداکار بہروز سبزواری کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ماں اور والد کے بارے میں گفتگو کی.

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا قد چھوٹا تھا لیکن والدہ خاندان کی حسین ترین خاتون تھیں. انتقال سے قبل ان کے جسم کے ایک حصے میں فالج گر گیا تھا. اگر ماں کی حمایت نہ ہوتی تو وہ شوبز میں نہ آ پاتے.

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے والدین حیات ہیں انھیں بس یہ کوشش کرنی چاہیے کہ انھیں زیادہ سے زیادہ وقت دیں. والدین مر کر بھی دور نہیں ہوتے. آج موتیا کی خوشبو سونگھتا ہوں تو کہتا ہوں کہ یہ میری ماں کی خوشبو ہے.

You May Also Like :
مزید