پارلر بند ہونے کی صورت میں گھر پر خود منفرد اور آسان مہندی ڈیزائن لگائیں اور منائیں عید کی خوشیاں

image

عید کی خوشیوں میں مہندی کا رنگ نہ سجے تو عید کا مزہ نہیں آتا، کہیں خواتین اپنی پسند کے ڈیزائن لگوانے میں مصروف نظر آتی ہیں تو کہیں اپنے میاں کی پسند سے مہندی لگواتی ہیں۔ عید کے دن کی تیاریوں میں مہندی کی اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی بلکہ دن بہ دن مہندی لگانے اور پسند کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کچھ خواتین اپنے گھروں میں مہندی لگوا لیتی ہیں تو کچھ پارلر کا رخ کرتی ہیں۔ کچھ خواتین مہندی کے سانچے لے آتی ہیں اور اس پر مہندی پھیر کر اس کو خشک کرتی ہیں اور دھو لیتی ہیں یوں مہندی کا زبردست سا چھاپے والا ڈیزائن بھی ہاتھوں میں سج جاتا ہے۔

اس عید پر جہاں مینا بازار جا کر مہندی لگوانے کا خواب پورا نہ ہوسکے گا، وہیں ہم آپ کے لئے کچھ منفرد اور اچھے ڈیزائن کے لر آئی ہیں جو آپ کسی قریبی مہندی لگانے والی لڑکی سے بھی لگوا سکتی ہیں اور پارلر گائیڈ کے لئے بھی ہم نے زبردست ڈیزائن اکھٹے کئے ہیں۔

ہاتھ سے لے کر کہنی تک مہندی کے ڈیزائن بنوانے میں خواتین زیادہ دلچپسی لیتی ہیں، لیکن اب کچھ خواتین کلائی پر کڑا بنواتیں ہیں، ہاتھ پر بڑا سا ٹیکہ لگوا کر انگلیوں پر بھرا ہوا ڈیزائن بنوا رہی ہیں۔‘ ’ہاتھ پر سادہ ٹیکہ لگایا جائے تو انگلیوں پر بھرا ڈیزائن بہت حسین لگتا ہے۔ پاؤں پر خوبصورت بیلیں لگوائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ مہندی کی مدد سے پھول اور ٹِیٹوز بنوانے بھی پسند کیے جا رہے ہیں۔‘

ساتھ ہی ہم آپ کو اچھی مہندی کی پہچان بھی بتا دیتے ہیں تاکہ آپ دھوکہ نہ کھائیں اور دل سے مہندی لگوائیں۔ جس مہندی کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے، اس کا رنگ بہت اچھا ہوتا ہے اور جس مہندی میں بالکل بھی خوشبو نہیں ہوتی اس کا رنگ بہت ہلکا ہوتا ہے، آپ کیسی مہندی پسند کرتی ہیں؟

مذید ڈیزائن بھی دیکھیں، اور لگاتی جائیں، دیکھ کر لگے گا ہی نہیں کہ آپ نے خود سے لگائی ہے، لوگ تعریف کرکے پوچھیں گے ضرور کون سے پارلر گئیں تھیں جو لاک ڈاؤن میں بھی کھلا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ آج کل سفید مہندی اور اس کے ڈیزائن بھی فیشن میں ان ہیں، ہم آپ کو وہ بھی دکھا رہے ہیں، تاکہ آپ کے ہاتھ مہندی سے سج جائیں اور عید کی خوشیاں دوبالا ہو جائیں۔

You May Also Like :
مزید