نٹ کھٹ باتیں اور پیاری سی مسکراہٹ والا بچہ بنکو تو آپ سب کو یاد ہوگا ہی. جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم بھوت ناتھ میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے چائلڈ آرٹسٹ کی جنھوں نے حال ہی میں اپنی تصاویر شئیر کر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے.
کنجی آنکھوں اور گول مٹول چہرے والا بنکو اب ایک نوجوان میں تبدیل ہوگیا ہے. ان کا اصل نام امان صدیقی ہے البتہ مداح آج بھی ان کو بنکو ہی کہتے ہیں.
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچپن میں صحت مند دکھنے والے بنکو بڑے کو کر کافی سلم اور اسمارٹ ہوگئے ہیں. 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم کو اب 16 برس گزر چکے ہیں البتہ امان صدیقی کی آنکھیں اور مسکراہٹ آج بھی معصومیت سے بھرپور ہیں.