میری بیوی تو پورے کپڑے پہن کر بھی حسین لگتی ہیں، لیکن یہ ۔۔ اداکار بلال قریشی نے اداکاراؤں کو غیر مناسب ڈریسنگ پر کیا مشورہ دے دیا؟

image

بلال قریشی ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو انڈسٹری، سماجی اصولوں کے ساتھ ساتھ سیاست کے حوالے سے بھی اپنی رائے کے بارے میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ وہ احمد فوزان کے پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے اور انہوں نے اپنے کچھ سابقہ بیانات اور عام طور پر ان کے خیالات کے بارے میں بات کی۔

ایک موقع پر بلال قریشی نے ایک ایوارڈ شو میں مکمل لباس پہننے پر دورفشان سلیم کی تعریف کی تھی اور اس وقت ان کا یہ بیان وائرل ہو گیا تھا۔

بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو غیر مناسب لباس پہنتی ہیں اور انہیں اپنے لباس کے انتخاب کے لیے بار بار سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے۔ بلال نے پوڈ کاسٹ میں اس طرح کے لباس پہننے کے بارے میں اپنی رائے بھی دی۔

انہوں نے کہا کیا کہ، ان کے خیال میں اداکاراؤں کو اسطرح کے ظاہری لباس نہیں پہننا چاہیے، ان کے بات کلیئر کرتے ہوئے بولا کہ، وہ مذہبی بحث میں نہیں جاؤں گا لیکن ہمارا ایک خاص کلچر ہے اور اس کی پیروی اور احترام کیا جانا چاہیے۔ عورت جدید فیشن کے پورے کپڑے پہن کر بھی خوبصورت اور دلکش نظر آسکتی ہے۔

بلال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہ ان کی اہلیہ عروسہ قریشی اور ان کی بہنیں سب اچھی لگتی ہیں اور انہوں نے کبھی غیر مناسب کپڑے پہن کر اپنی جلد نہیں دکھائی۔

ایک اداکارہ کا قصہ سناتے ہوئے بلال نے بتایا کہ وہ اپنی تصویر کو لیکر بہت پریشان تھیں جو کہ سوشل میڈیا پر ڈریسنگ کی وجہ سے ٹرول ہورہی تھی۔ جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ کو اول تو اسے پبلک میں لگانا ہی نہیں چاہیئے تھا، کیونکہ ہمارے معاشرے میں لوگ ایسی چیزوں پر بہت تنقید کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا کلچر نہیں۔

You May Also Like :
مزید