شادیوں کا سیزن آگیا ہے دلہنیں کون سے رنگ کا لہنگا پہنیں جو فیشن میں ہے ؟ معروف ڈیزائنرز کے کچھ ایسے جوڑے جو سب کا دل لوٹ لیں

image

پاکستان میں جس طرح سال میں سردی گرمی خزاں بہار کا موسم ہوتا ہے ویسے ہی ایک موسم اور بھی ہوتا ہے جس کو شادی کا موسم کہا جاتا ہے اس موسم کا آغاز عام طور پر ربیع الاول کے مہینے سے گرمیاں ختم ہوتے ہی ہو جاتا ہے اور ہر طرف شادی کی خوشیوں کی فضااور دعوت نامے ملنے شروع ہو جاتے ہیں

شادی کے موسم میں دلہن کا جوڑا سب سے اہم

شادی کی ان تقریبات میں سب سے اہم فرد دولہا اور دلہن ہوتے ہیں عام طور پر دولہے بے چارے تو ہمیشہ ایک جیسی شیروانی میں نظر آتے ہیں مگر دلہن کا جوڑا وہ اہم ترین فریضہ ہوتا ہے جس کے لیۓ خاندان کا ہر فرد بہت سوچ بچار کر فیصلہ کرتا ہے جس میں لازمی طور پر لڑکی کی راۓ کی بھی اہمیت ہوتی ہے

جیسے کہ آج کل کا دور برانڈ کا دور ہے یہی وجہ ہے کہ لڑکیاں اپنی شادی کے جوڑے کے لیۓ معرو‌ف ڈیزائینرز کی لباس دیکھتی ہیں اور اگر اتنے مہنگے لباس خرید نہ بھی سکیں تو ان جیسے یا اس جیسی کلر اسکیم کا انتخاب ضرور کرتی ہیں

معروف ڈيزائنر کے اس سیزن کے شادی کے جوڑے

اس حوالے سے ایسی تمام بہنوں کی مدد کے لیۓ جن کی شادی عن قریب ہونے جا رہی ہے ہم معروف ڈيزائنر کے منتخب لباس لاۓ ہیں جو انہوں نے اس سیزن کے لیۓ ڈيزائن کیۓ ہیں

سابیا ساچی کا پنک لہنگا

بلش پنک کلر اس وقت دلہنوں کے ملبوسات کے لیۓ ٹرینڈ کر رہا ہے سابیا ساچی نے اس لباس پر ملٹی کلر کے دھاگوں سے ایبمرائیڈری کی ہے جب کہ بھاری لہنگے کے ساتھ دوپٹے پر ہلکا ملٹی کلر بارڈر اس کی خوبصورتی کو اور نکھار رہا ہے

انامیکا کھنہ

معروف ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے بھی لائٹ بلش پنک کو استعمال کر کے ہی دلہن کا لہنگا بنایا ہے مگر اس کے لہنگے پر بھاری کام اس کی خوبصورتی کو اور بھی نکھار رہا ہے اس لہنگۓ کے ساتھ اس نے ڈبل دوپٹہ سیٹ کیا ہے جس میں سے کاندھے والے دوپٹے پر بھاری کام ہے جب کہ سر والے دوپٹے پر خوبصورت بارڈر بنایا گیا ہے جو کہ بھاری کام کو اور بھی واضح کر رہا ہے

ترون ٹہلیانی

بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر ترون کے مطابق یہ سیزن پنک کا ہے اس وجہ سے انہوں نے بھی برائیڈل ڈریس کے لیۓ پنک کلر کا انتخاب کرتے ہوۓ انتہائی حسین لباس تیار کیا ہے

منیش ملہوترا

منیش ملہوترا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے دلہن کے لیۓ لہنگے کے بجاۓ میکسی کا انتخاب کیا ہے جو کہ بارات اور ولیمے دونوں مواقعوں کے لیۓ بہت حسین ہے

پنک میکسی پر سلور کلر کے بھاری کام نے اس کی خوبصورتی کو بہت بڑھا دیا ہے اس کے ساتھ دوپٹے پر لگی لشتریں جو کہ موتیوں سے بنائی گئی ہیں دلہن کے لباس کو چار چاند لگا رہی ہیں

ان تمام عروسی ملبوسات کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت عروسی لباس کے لیۓ سرخ کے بجاۓ گلابی رنگ فیشن میں ہے جس پر گولڈن اور سلور دونوں طرح کی ایمبرائيڈری چل رہی ہے

اسکے علاوہ کچھ اور ڈیزائنرز کے بھی کچھ نئے برائیڈل ڈریس آئے ہیں جن کا انتخاب آپ کر سکتی ہیں یا اس جیسا بنا سکتی ہیں

You May Also Like :
مزید