میں کیوں شرارا غرارا پہنوں؟منفرد دکھنے کیلیئے اپنی شادی میں دلہن نے ایسا کون سا لباس پہن لیا کہ سب دیکھ کر حیران رہ گئے

image

اپنی شادی کے دن سب سے خوبصورت اور منفرد دکھنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دلہنیں شادی کے ملبوسات کے حوالے سے بڑی محتاط ہو کر خریداری کرتی ہیں کہ تا کہ وہ حسین نظر آئیں۔

منفرد دکھنے کی خواہش میں ایک انڈین دلہن نے شادی کے دن نہ شرارہ پہنا نہ غرارا بلکہ فرانسیسی طرز کا سوٹ پہن کر سب کو حیران کر دیا۔

سنجنا رشی نامی دلہن کا کہنا تھا کہ: "شادی کے جوڑے کو لے کر دلہنیں بہت زیادہ سوچتی ہیں اور سب سے الگ نظر آنے کی خاطر بھری ایمبرائڈری والے کپڑے اور جیولری پہنتی ہیں۔ انھیں دیکھ کر میں نے سوچا لیا تھا کہ میں اپنی شادی پر نفیس اور ہلکے منفرد انداز کے جوڑے بناؤں گی۔"

شادی سے دو ہفتے قبل میں نے سوٹ پینٹ پہننے کا ارادہ کیا اور مختلف ملک کے ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے کپڑے بھی دیکھے، پھر مجھے 1990ء کے ایک فرانسیسی ڈیزائنر کا جوڑا پسند آیا۔ میری خواہش تھی کہ میں بھی وہی لباس پہنوں اور میری یہ خواہش بھی جلد ہی پوری ہوگئی میں نے جیسا جوڑا آرڈر کیا بلکل ویسا ہی ڈیزائن اور رنگ کا جوڑا مجھے مل بھی گیا.

جب سنجنا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی تو جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے ان کے منفرد انداز کی تعریف کی اور کپڑوں کے نیو ٹرینڈ کو سراہا وہیں کئی لوگوں نے سنجنا کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سنجنا کے شوہر مسٹر مہاجن کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ: "جب میں نے شادی کے پنڈال میں دور سے آتی ہوئی دلہن کو دیکھا تو مجھے لگا شاید سنجنا کی کوئی سہیلی ہے مگر جب میں نے غور سے دیکھا تو سوٹ پینٹ میں میری بیوی ہی تھی جو کسی پری سے کم نہیں لگ رہی تھی، مجھے اس کے سوٹ پینٹ یا کسی بھی لباس پر کوئی مسئلہ نہیں وہ جو بھی پہن لے اس پر خوب جچتا ہے."

You May Also Like :
مزید