کل موہی، بد نصیب، یہ سب کیا ہے ۔۔ بشریٰ انصاری آج کل کے ڈراموں سے خوش کیوں نہیں ہیں؟ بڑی وجہ بتا دی

image

آج کے ڈراموں کے نام بہت عجیب ہوتے ہیں پہلے کے وقتوں میں ڈراموں کے نام کا انتخات کرتے ہوئے بہت خیال کیا جاتا تھا۔ ایسا کہنا ہے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنہوں نے آج کے ڈراموں کے حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری سے کئی برسوں سے وابستہ ہیں،انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں اداکارہ کے جوہر دکھائی ہیں یعنی انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑا ہوتا دیکھا۔

مگر بشریٰ انصاری کو ماضی اور آج کے ڈراموں میں کافی بڑا فرق نظر آتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بات کی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں سینئر اداکارہ نے ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ڈرامے ایک الگ پہچان رکھتے تھے، اس وقت ڈراموں کا اچھا دور تھا تو ڈراموں کے ناموں کی بہت اہمیت ہوتی تھی، بہت سوچ سمجھ کر اور ڈرامے کی کہانی کے لحاظ سے نام رکھے جاتے تھے جن کا بہت اثر ہوتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ دور حاضر میں ڈراموں کے بہت عجیب نام ہوتے ہیں، کل موہی، بدنصیب، مجھے طلاق دے دو جیسے عجیب و غریب نام ہوتے ہیں لیکن پہلے وقتوں میں ڈراموں کا نام رکھتے ہوئے بہت خیال رکھا جاتا تھا۔

You May Also Like :
مزید