کون سا بچہ کس کے پاس رہے گا؟ ماں باپ میں طلاق کے بعد بہن بھائی بھی تقسیم ہوگئے! عدالت نے فیروز خان کے بچوں کا فیصلہ سنا دیا

image

بچے کے لئے ماں باپ دونوں کا ساتھ ضروری ہوتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے ان میں علیحدگی ہوجائے تو اولاد کو ماں باپ الگ الگ ہی میسر آتے ہیں. ایسا ہی کچھ اداکار فیروز خان کے ساتھ ہوا.

مشہور یوٹیوبر ایاز بروہی کا کہنا ہے کہ فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے بچوں سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے. جس کے بیٹی فاطمہ اپنی ماں علیزہ کے پاس جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہے گا.

ماں باپ دونوں کو یہ حق حاصل ہے کہ بچوں سے جب چاہیں فون یا ویڈیو کال پر بات کرسکیں. بچوں صحت کے متعلق ایک دوسرے کو باخبر رکھیں. فیروز خان ہر مہینے کی 3 تاریخ کو بیٹی فاطمہ کے ماہانہ اخراجات کے لیے 75 ہزار کی رقم علیزہ کو دیں گے جبکہ بیٹے کے تمام اخراجات فیروز خان ہی برداشت کریں گے. بیٹی کے ماہانہاخراجات میں ہر برس 10 فیصد اضافہ ہوگا. بیٹی کے تعلیمی اخراجات سوت ایمرجنسی کے اخراجات بھی فیروز ہی پورے کریں گے. خصوصی تہواروں پر ماں باپ دونوں بچوں سے مل سکیں گے اس کے علاوہ ماں اور باپ اپنے بچوں کو ملک سے باہر بھی لے جاسکتے ہیں۔

فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر کبھی نااتفاقی پیدا ہوئی تو پہلے گھر میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر بات نہ بن سکی تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا

بچوں کے معاملے میں بدمزگی ہو تو پہلے آپس میں سلجھانے کی کوشش کرنی ہوگی البتہ بعد میں عدالت کا دروازہ دوبارہ کھٹکھٹایا جاسکتا ہے.

اس فیصلے کے آتے ہی اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے جبکہ علیزے نے اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا ہے.

You May Also Like :
مزید