بیٹی کی وجہ سے سب ہمیں جانتے تھے ۔۔ دنگل، سے مشہور ہونے والی سہانی بھٹناگر کی دُکھی والدہ نے بیٹی کی موت پر کیا کہا؟

image

مشہور بھارتی فلم دنگل میں اداکاری کرنے والی معروف انجہانی اداکارہ سہانی بھٹناگر کی موت مداحوں کے لیے بہت افسوسناک رہی۔ سہانی صرف ١٩ سال کی عمر میں دنیا سے چل بسیں جن کی والدہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔

سہانی بھٹنا کی دکھی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنگل والی لڑکی کے والدین کے طور پر جانا پہچانا جاتا تھا۔

پوجا بھٹناگر کا کہنا تھا کہ عامر خان نے جنوری میں اپنی بیٹی ائرا خان کی شادی میں بھی سہانی اور ہم سب کو مدعو کیا تھا، لیکن سہانی کی بیماری کے باعث ہم شرکت نہیں کرسکے۔

اپنی بیٹی کی زندگی اور موت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سہانی کی والدہ نے کہا کہ ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہر والدین اس پر بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچے کے نام سے جانے جائیں۔

سہانی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی نہیں جانتا تھا ہمیں جو شناخت ملی وہ سہانی کی وجہ سے ملی۔ ٹوٹے دل اور آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ انکا کہنا تھا سب کہتے تھے کہ یہ دنگل والی لڑکی کے والدین ہیں۔

You May Also Like :
مزید