"میری پہلی شادی کے 6 سال بعد طلاق ہوئی تو بہت قریبی دوستوں نے بھی میرے کردار پر سوال اٹھایا"
یہ کہنا ہے اداکارہ دانیا انور کا جو ان دنوں اے آر وائے کے ریئلی شو ”تماشا گھر“ میں شریک ہیں. دنیا نے اپنی نجی زندگی پر گفتگو بھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی.
دانیا نے انکشاف کیا کہ میں نہیں چاہتیں تھی کہ میری شادی ختم ہو، اس لیے تشدد اور تضحیک سہتی رہی لیکن میری طلاق ہوگئی. میں نے شوہر سے خلع لی تھی اور پھر لوگوں کا رویہ مجھ سے بدل گیا"
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے دنیا کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد مجھے خراب سمجھا گیا، برا بھلا کہا گیا، یہاں تک کہ نکرے کردار پر انگلیاں اٹھائیں گئیں.
اس وقت سب سے زیادہ حیرت ہوئی جب بچپن کی سہیلیوں اور اسکول کی ساتھیوں نے بھی مجھے الزام دیا. وہ مجھے طعنہ دیتی تھیں کہ تمھیں اپنسشوہر پسند نہیں تھا، دوسروں سے تعلقات تھے، اس لیے تم نے طلاق لی.
واضح رہے دانیہ انوار پہلے بھی ایک انٹرویو میں بتا چکی ہیں کہ ان کی پہلی شادی 19 برس کی عمر میں محبت کی تھی لیکن شوہر نے ان پر دوسرے سال سے ہی تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں.
اس کے بعد انھیں فرحان نامی شخص بہت اچھے لگے. انھوں نے پہلے مجرھ بچوں سے دوستی کی پھر میری شادی ہوئی. بعد میں پتا چلا کہ دوسرے شوہر کی پہلے سے تین بیویاں تھیں اور وہ ان کی چوتھی بیوی ہیں.