پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والے ہیں ۔۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کب والدین بننے جا رہے ہیں؟ اعلان کردیا

image

کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے والی مقبول بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی ماں بننے والی ہیں جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی۔ دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ بھی اپنے ننھے مہمان کی آمد کے موقع پر انتہائی خوش ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال، ستمبر کے مہینے میں یہ جوڑی اپنے ہاں پہلی اولاد کو خوش آمدید کہنے والی ہے۔

خوشخبری کی پوسٹ میں میاں بیوی اداکار نے بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی لیکن نیلا اور گلابی دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔

You May Also Like :
مزید