مسلمان اچھے دوست ہیں! ان کے ہار پر اللہ لکھا ہوا تھا ۔۔ ہندو اداکارہ دیپیکا پڈوکون مسلمانوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

image

دیپیکا پڈوکون بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں جن کی پیدائش ڈنمارک میں ہوئی اور انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ وہیں گزارا۔ لیکن یہ ایک ہندو فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے مذہب کے رسوم و رواج کو مانتی ہیں۔ یہ ہمیشہ ہر تہوار پر خوب تیار ہوتی ہیں اور اسے اچھے سے مناتی ہیں۔ ایک ماہ قبل ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں جن میں ان کے ہار پر اللہ کا نام لکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے یوٹیوب پر جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈہ بنا ڈالا کہ دیپیکا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

دیپیکا نے عالمی فلم فیسٹیول کانز 2022 کی پریس میٹ کے لیے بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا تیار کردہ خوبصورت شرٹ اور پینٹ اور بھارتی قدیم زیورات کے نقش پر تیار کردہ ہار بھی پہنا۔ ان کا یہ ہار ٹاپک آف کلکتہ کی کلیکشن سے لیا گیا ہے۔ جس کی پاکستانی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی تعریف کر رہے ہیں وہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہا اگر دیپیکا کو عربی سمجھ آتی تو شاید وہ اس ہار کا انتخاب نہ کرتی۔ مگر بھارتی ڈیزائنر نے ہار پر اللہ کا نام کس لیے لکھا؟ کیا کسی عربی سپانسرڈ کی جانب سے اس ہار کو تیار کروایا گیا تھا؟ ان تمام سوالات کے جوابات ابھی تک واضح نہ ہوئے۔ البتہ دیپیکا خود مسلمانوں کے لیے مثبت سوچ رکھتی ہیں۔

1 سال قبل ان کی فلم چھپک آئی تھی جس میں تیزاب گردی کا واقعہ اور مسلمانوں کے خلاف کچھ باتیں کی گئیں تھیں جس کے بعد بھارت میں اس فلم پر خوب چرچے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی بھارت میں مسلمان لڑکیوں کے اسکولوں اور کالجوں میں دوپٹہ پہننے پر تنقید کی جا رہی تھی، اس مہم کے دوران دیپیکا بھی نکلیں اور انہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ مجھے مسلمانوں سے ہمدردی ہے، یہ اچھے دوست ہیں! ہمیں مذہب کی بنیاد پر لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔ فلم کے مواد سے اگر کسی کو کوئی تکلیف پہنچی تو وہ اس کو نہ دیکھے۔ لیکن ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات پر اپنے مذہب کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

You May Also Like :
مزید