مشہور بھارتی ڈرامے دیا اور باتی ہم کی اداکارہ نے خود سے شادی کرلی، لیکن کس نے؟ ویڈیو پیغام وائرل، صارفین بھڑک اٹھے

image

کئی سال قبل سٹار پلس کا مشہور ڈرامہ دیا اور باتی ہم پاکستان اور ہندوستان میں بہت پسند کیا جاتا تھا کیونکہ اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کی کہانی کو دکھایا گیا تھا جو پڑھنا چاہتی تھی مگر اس کے والدین کے انتقال کے بعد بھائی نے فوری شادی کروا دی تھی اور شادی بھی ایسے گھرانے میں جہاں پڑھائی لکھائی کا دور دور تک کوئی سوال نہیں تھا بلکہ صرف گھر داری کی طرف توجہ تھی، اس کا شوہر حلوئی سورج کے نام سے مشہور تھا اور ساس ایک غصیلی خاتون تھی ۔ اس ڈرامے کی ایک اداکارہ نے خود ہی سے شادی رچالی۔

کنشکا سونی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں منگل سوترا اور سندور کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری زندگی کے تمام خواب پورے ہو گئے ہیں اور میں نے اس شخص نے شادی کر لی ہے جسے میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں یعنی میں خود، یہ تمام سوالوں کا جواب ہے کہ اب مجھے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں مکمل طور پر ایک بھارتی ہندو لڑکی ہوں اور طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے جڑے رہنے کے بعد کبھی الکوحل پی اور نا ہی کوئی اور نشہ کیا، خود سے شادی کا فیصلہ میں نے دل و دماغ سے کیا۔ میں خوش ہوں کہ میں امریکا میں ہوں اور ہالی وڈ میں اپنا کیرئیر بنانے پر فوکس کر رہی ہوں۔ شادی کا مقصد صرف بچے پیدا کرنا نہیں ہوتا۔

You May Also Like :
مزید