"طوبیٰ کی کچھ امانت ہے میرے پاس ان باتوں کا میں ذکر نہیں کروں گی لیکن وہ واقعی اچھی اور معصوم ہے اور میں نے اسے ویسا ہی دکھایا ہے"
یہ کہنا ہے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جنھوں نے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کئی موضوعات پر گفتگو کی. حافظ احمد نے ان سے اپنے شو کے دوران سیدہ طوبیٰ انور کو معصوم دکھائے جانے پر بھی سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شائستہ تھوڑی سی تلخ بھی ہوگئیں.
ڈاکٹر شائستہ نے کہا کہ "کبھی آپ نے سوچا ایک لڑکی جو اچھی اور معصوم ہوتی ہے وہ راتوں رات ڈائن کیسے بن جاتی ہے. وہی کام وہ چھپ چھپا کر کرے تو وہ ٹھیک ہے لیکن شادی کر لے تو اس پر مختلف ٹھپے لگا دیے جاتے ہیں"
ان کا کہنا تھا کہ میں نے طوبیٰ کو ویسا ہی دکھایا جیسی وہ ہیں. میں ان کے والدین کو بھی جانتی ہوں وہ سب ایسے ہی لوگ ہیں. اگر ڈاکٹر بشریٰ میرے شو میں آئیں گی تو انھیں بھی میں اتنی ہی عزت دوں گی.