لان، کاٹن یا فینسی۔۔۔ عید پر کس قسم کے کپڑے بنائے جائیں کہ دلکش بھی لگیں اور گرمی کا احسان بھی نہ ہو

image

خواتین کے لئے گرمیوں کا مطلب ہے کہ بھاری بھرکم سردیوں والے کپڑوں کو ایک طرف رکھ دیں اور نکل پڑیں رنگ برنگی، پھولوں، تتلیوں، دلکش اور دیدہ زیب رنگوں والی لان کی شاپنگ کے لئے، اور جب عید سر پر ہو تب تو لان کے ساتھ ساتھ کچھ فینسی ملبوسات پر بھی بات ہونی چاہئے۔

تمام برینڈز نے اپنی عید کلیکشن 2021 لانچ کر دی ہے اور بازاروں میں بھی بھرپور رش لگا ہوا ہے، لیکن خواتین کو عید کے دن بھی گھر کے کاموں سے فرصت نہیں ملتی۔

اس لئے انہیں کچھ ایسے کپڑے بنانے چاہیئے کہ وہ عید کے دن بہت خوبصورت اور دلکش بھی لگیں اور گرمی کا احساس بھی نہ ہو تاکہ مہمان نوازی با آسانی کی جا سکے۔

تو پھر اس عید آپ کو کس قسم کے کپڑے بنانے چاہیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ہلکے رنگ والے لان کے سوٹ:

کیونکہ عید کا دن خواتین کے لئے کافی کام کاج کا دن ہوتا ہے صبح سویرے شیر خورمے سے لے کر رات کے کھانے تک کام ہی کام ہوتا ہے اس لئے خواتین کو اس گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ کے لان کے سوٹ بنانے چاہیئے۔

ہلکی کاٹن:

کاٹن کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک وہ جو سردیوں میں پہنی جائے اور ایک گرمی کے لئے ہلکی والی کاٹن بھی بازاروں میں ملتی ہے، اس عید پر کسی خوشنما رنگ کا کاٹن کا سوٹ بنا لیں جس میں گرمی بھی نہ لگے اور آپ خوبصورت بھی نظر آئیں۔

فینسی سوٹ:

لان ہو یا کاٹن آج کل سادی اور فینسی دونوں قسم کی لان اور کاٹن ملتی ہیں اس لئے اگر آپ سادہ لان یا سادہ کاٹن کا سوٹ نہیں بنانا چاہتی اور عید کی مناسبت سے تھوڑا فینسی سوٹ بنانا چاہتی ہیں تو کڑھائی والی لان اور کاٹن کا انتخاب کریں اور ٹھنڈے رنگ جیسے آسمانی، دھانی، ہلکا پیلا، ہلکا پیچ، اور بینگنی رنگ کے کپڑے بنائیں جو آپ پر خوب حسین بھی لگیں اور عید کا دن بھی خاص بنائیں۔

You May Also Like :
مزید