عید پر سستے کپڑے کہاں سے لیں؟ عید پر کس ڈیزائن کے کپڑے بنوائیں دیکھیں کچھ خوبصورت منفرد اور جدید ڈیزائنز۔۔۔۔

image

خوبصورتی ہر لڑکی کی ضرورت ہے گرمیوں کا موسم اسٹائل اور فیشن کے حوالے سے سر فہرست ہے۔ اس جدید دور میں جہاں ہر لڑکی کے پاس نفیس اور فیشن کے مطابق موسم گرما کے ملبوسات ہیں وہیں فیشن ڈیزاینرز بھی نئے نئے ڈیزائن بنانے کے لئے محنت کر رہے ہیں۔ خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے الگ اور حسین دکھیں، اور جب بات عید کی ہو تو پھر کوئی سمجھوتا کرنا ناممکن ہے۔ بڑی عید خواتین کے لئے ذرا سخت ہوتی ہے کیونکہ ایک تو سورج کی تپش اوپر سے کچن کی گرمی، اب ایسے میں اس موسم میں کیسے کپڑے پہنیں اس کی فکرلاحق رہتی ہے۔ آج ہم گرمی کی عید سے متعلق کپڑوں کے حوالے سے بات کریں گے جس سے آپ کو خریداری میں آسانی ہوگی۔ آج کل کی جنریشن نئے آنے والے ڈیزائن کو اتنا ہی فالو کرتی ہے جتنا کے ایک ماڈل۔ کچھ ایسی ٹپس جو آپ کے موسم گرما کے انداز کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں

بہترین کپڑے کا انتخاب:

لان گرمیوں میں استعمال ہونے والا بہترین کپڑا ہے، کیونکہ یہ جسم سے پسینے کو جلدی جذب کرتا ہے اسکے علاوہ یہ نرم، پائیداراور سانس لینے میں آسان ہوتا ہے۔ یہ پوری دنیا میں استعمال ہونے والا موسم گرما کا سب سے بہترین اور پہننے میں ہلکہ پھلکہ کپڑا ہے۔

نئے اور دلچسپ ڈیزائن:

گرمیوں میں مختلف کرتیاں منتخب کریں جو منفرد ڈیزائن سے تعلق رکھتی ہوں۔ مثال کے طور پہ اگر آپ کوئی کرتی پہنتی ہیں تو کوشش کریں کے اس کے نیچے بنیادی رنگ کا ٹراؤزر ہو کیونکہ، بلکل اسکی میچنگ کا ٹراؤزر اچھا نہیں لگے گا۔

رنگوں کا چناؤ:

کوئی بھی لباس اس وقت تک آپ پر اچھا نہیں لگ سکتا جب تک اس کا رنگ اچھا نہ ہو اس لئے خریدتے وقت سب سے پہلے اپنے لباس میں تروتازہ اور ہلکے رنگ اور فلورل پرنٹ کا انتخاب کریں۔ سفید، گلابی، آسمانی، ہرا اور پیلا رنگ گرمیوں کے لئے بہترین رنگ ہیں۔

کپڑوں کی فٹنگ:

عید پہ سب سے اہم ہوتا ہے کہ آپ نے کس طرح کے کپڑے پہنے ہیں اس لئے اس بات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اگر آپ کا جسم بھاری ہے تو تھوڑے ڈھیلے کپڑے اور اگر آپ دبلے ہیں تو تھوڑے فٹنگ والے کپڑوں کا انتخاب کریں ایسا کرنے سے آپ خوشگوار دکھینگی۔

خوبصورت ملبوسات سستے میں:

اگر آپ اچھے کپڑے پہننے کی خوائش مند ہیں لیکن آپ کا بجٹ کم ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہےکیونکہ ہم آپکو بتا رہے ہیں کچھ ایسی جگائیں جہاں سے آپ اپنے بجٹ کے حساب سے خریداری کرسکتی ہیں۔ جیسے کہ جامع کلاتھ مارکیٹ، صدر، طارق روڈ، گولڈ مارک، کریم آباد، بولٹن مارکیٹ وغیرہ۔ ان جگاؤں پر اچھے کپڑے سستے میں مل سکتے ہیں .

You May Also Like :
مزید