عید پر کیسے بیگز، سینڈلز اور ہیر اسٹائل بنائیں؟ خواتین کی شخصیت کو نکھارنے کے کچھ آسان طریقے، جو اداکارائیں بھی اپناتی ہیں

image

جیسے اچھے کپڑے اور میک اپ آپکو پرکشش بناتے ہیں ویسے ہی اچھی سینڈلز، پرس اور مختلف طرح کے ہیر اسٹائل آپکی شخصیت کو مکمل کرنےکے ساتھ ساتھ اسے مزید نکھارتے ہیں۔ عید کے موقعے پر ان تمام چیزوں کی ضرورت اور خواہش ہر لڑکی کو ہوتی ہے اور کیونکہ عید گرمیوں میں آرہی ہے تو آج ہم اسی کی مناسبت سے بات کریں گے۔

سینڈل کا انتخاب:

جب بھی آپ کسی سے ملتے ہیں تو سامنے والا سب سے پہلے آپ کے پیر یا جوتے نوٹس کرتا ہے یہ ایک غیر ارادی طور پر کئے جانا والا عمل ہے۔ جوتوں کا ایک اچھا جوڑا آپکی شخصیت میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ سینڈل خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ وہ آپ کے لباس اور شخصیت سے میل کھائے۔

آن لائن شاپنگ کرتے وقت بہت ضروری ہے کہ آپ پہلے چیک کریں کہ جہاں سے آپ جوتے آرڈر کر رہے ہیں وہاں سینڈلز کا سائز لوکل نمبر سے ہے یا غیر ملکی نمبر سے۔

گرمیوں میں کوشش کریں کہ سادہ اور کم ہیل والی چپلیں خریدیں، کیونکہ اس موسم میں بہت زیادہ بھری ہوئی اور ایمبروئیڈری والی سینڈل آنکھوں کو اچھی نہیں لگتی۔ جب بھی سینڈل خریدیں تو سب سے پہلے چیک کریں کہ وہ آرام دہ ہے کہ نہیں۔

بیگز کی خریداری:

آج کل فیشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے نئے نئے اسٹائل کے بیگز مارکیٹ میں آگئے ہیں اور ان بیگز کی کئی اقسام ہوتی ہیں جس میں پاؤچ، ہینڈ بیگ، کلچ اور بڑے سائز کے بیگ شامل ہیں۔

جب بھی بیگ خریدنے جائیں تو ایسے بیگ کا چناؤ کریں جو آئیڈل کلر کا ہو تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ کپڑوں پر سوٹ کر سکے۔ بیگ لیتے وقت خیال رکھیں کہ وہ وزنی نہ ہو تاکہ اس میں زیادہ سامان آسکے اور وہ ضرورت سے زیادہ بھاری بھی نہ ہو جو آپ کے کاندھے میں درد کرے۔ اس طرح کے بیگ خریدیں جو فیشن میں ہو جیسے کہ چین والے کلچز اور چھوٹے سائز کے پرس جن کی پٹی یا ڈوری زیادہ لمبی نہ ہو۔

ہیر اسٹائل:

کسی بھی تقریب میں جانا ہو یا گھر میں دعوت ہو سب سے مشکل کام ہوتا ہے بال بنانا کیونکہ اگر آپ کا ہیر اسٹائل ہی اچھا نہ بنے تو آپ کی پوری تیاری بیکار چلی جاتی ہے کیونکہ عورت کے بال ہی اسکی خوبصورتی ہیں۔ گرمیوں میں جہاں سورج اپنے زور پر ہوتا ہے وہیں یہ سوچنا کہ بالوں کو کیسے باندھا جائے جس سے گرمی کا احساس کم ہو ایک فطری بات ہے۔ہم آپ کو کچھ ہیراسٹائل بتاتے ہیں جو گرمی کی نسبت سے بہترین ہیں۔

گرمیوں میں ٹوئسٹ بن بہت اچھا انتخاب ہے لڑکیوں کیلیئے، اس سے آپ خوبصورت بھی لگیں گی اور خود کو ہلکا بھی محسوس کریں گی۔ آجکل چوٹیوں میں بھی بہت سے اسٹائل آگئے ہیں جس میں سب سے اچھی کھجوری چوٹی (فش ٹیل) لگتی ہے یہ وہ اسٹائل ہے جو کبھی بھی پرانا نہیں ہوا اور ہمیشہ اچھا لگتا ہے لڑکیوں پر۔ بالوں کی اونچی پونی بھی موسم گرما میں بنانے کیلیئے موزوں ہے یہ اسٹائلش بھی لگتی ہے اور با آسانی بن بھی جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید